کارپوریٹ بریفنگ سیشن
آئی جی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ نے اپنا پہلا کارپوریٹ بریفنگ سیشن (CBS)19دسمبر 2019 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی لازمی شرائط کے مطابق، ICAP آڈیٹوریم میں 30 ستمبر 2019 کو ختم ہونے والی نو ماہی کے لیے اپنی مالی کارکردگی اور آپریشنل جائزے پر کیا۔ مینجمنٹ نے کمپنی کی تاریخی پیشرفت پر روشنی ڈالی اور کمپنی اور اس کے ماتحت اداروں کے نوماہ کے مالی نتائج کے بارے میں سرمایہ کاروں کو بریف کیا۔ مینجمنٹ نے اس کے ماتحت اداروں سے متعلق سال کے دوران آپریشنل پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر تمام شعبہ ہائے زندگی کے سرمایہ کاروں اور مختلف کارپوریٹ بروکریج ہاؤسز کے مالی تجزیہ کاروں نے ایونٹ میں شرکت اور کمپنی کے امور میں بڑی دلچسپی ظاہر کی۔ پریزنٹیشن کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جہاں کچھ فکر انگیز سوالات مینجمنٹ کے سامنے رکھے گئے جن کے سامعین کے اطمینان کے لیے بہت اچھی طرح جواب د یے گئے۔
کارپوریٹ بر یفنگ سیشن دسمبر 2021
کارپوریٹ بر یفنگ سیشن دسمبر 2020
کارپوریٹ بر یفنگ سیشن جنوری تا ستمبر 2019
کارپوریٹ بر یفنگ سیشن کے لیے نوٹسز
اعلان
یہ پریزنٹیشن کسی بھی سیکیورٹیز یا کسی بھی سرمایہ کاری کو خریدنے یا فروخت کرنے کی آفر کی پیشکش یا درخواست گزاری نہیں ہے۔